جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں امن عتیق اور مہوش چشتی چھاگئے
اسلام آباد(امت نیوز) سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں امن عتیق نے مینز سنگلز اور مہوش چشتی نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں امن عتیق نے سبحان بن سالک کو 6-0 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، لیڈیز سنگل کے فائنل میں مہوش چشتی نے فریدہ فاروق کو 6-0 اور 6-1 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بوائز انڈر-10 کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے نبیل قیوم کو 4-0 اور 4-0 سے شکست دی۔