مٹھی جیل کے قیدیوں سے موبائل فون برآمد
مٹھی (نمائندہ امت) مٹھی کی ڈسٹرکٹ سب جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ، مختار کار عبدالعزیز مغل، ڈی ایس پی مٹھی رشید ہارون سرائی اور ایس ایچ او مٹھی عبدالستار سموں نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں قیدیوں سے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی مٹھی رشید ہارون نے بریفنگ دیتے بتایا کہ قیدیوں کے پاس موبائل فون ہونے کی شکایت پر سرچ آپریشن کیا تو بڑی تعداد میں فون برآمد ہوئے جو غیر قانونی طور پر جیل سے موبائل فون استعمال کررہے تھے۔ اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطے میں تھے۔ قیدیوں سے موبائل فون ملنے پر جیل ڈیوٹی پر مقرر اہلکاروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسے غیر قانونی عمل میں ملوث اہلکاروں خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او مٹھی عبدالستار سموں نے کہا کہ ایس ایس پی تھرپارکر کے سخت احکامات پر روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں سماج دشمن اور منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑینگے۔