تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے

0

لاہور(امت نیوز)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس راں انتقال کر گئے ۔مظہر عباس عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔وہ پی پی 218 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔منگل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مظہر عباس راں کی طبیعت خراب ہوئی، بلڈ پریشر اچانک بڑھنے پر ریسکیو نے فوری طور پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More