گوگل پرڈالر 76روپے کا ہونے سے پاکستانی حیران

0

واشنگٹن(امت نیوز) ہزاروں پاکستانی اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرگوگل پرسرچ کی اور نتائج میں دیکھا کہ ایک امریکی ڈالرمحض 76.25 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے، جبکہ مارکیٹ میں ان دنوں ڈالر کی قیمت 139 روپے ہے۔منگل کوگوگل پر ڈالر کی قیمت 76 روپے دکھائے جانے کی تصاویر کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔یہی نہیں کئی دوسری غیرملکی کرنسیوں کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ سعودی ریال 37 روپے سے کم ہو کر 20 روپے کاہوگیا۔ یورو، چینی یوآن، کویتی دینار وغیرہ کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔گوگل پر کئی گھنٹے تک نتائج اسی طرح دکھائی دیتے رہے۔گوگل نے اپنے کرنسی کنورٹر کے ساتھ ایک وضاحت دی ہے جس میں کہا گیا کہ دن کے اختتام پر (کرنسی کی) قیمتیں Morningstar اور SIX Financial Information کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں اور گوگل اس کی ذمہ داری نہیں لیتا۔اس سے پہلے 2016 میں نہ صرف گوگل بلکہ کرنسی ایکس چینج ریٹ فراہم کرنے والی بڑی کمپنی xe.com نے بھی چینی کرنسی کی قیمت کم دکھانا شروع کردی تھی۔ لوگ اسے سچ سمجھے اور چین سے سرمایے کا انخلا شروع ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More