صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ پر دوسرے شخص کی ڈگری استعمال کئے جانے کا الزام

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےدوسرے شخص کی ڈگری استعمال کئے جانے پر صوبائی وزیرمکیش کمار چاولہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پرسندھ حکومت و الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ۔بدھ کودرخواست گزار عبدالقیوم سولنگی نے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا ہے کہ مکیش کمار چاولہ کی تاریخ پیدائش 1974ہے تاہم انہوں نے مکیش کمار پنساری نامی شخص کی ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی جس کی تاریخ پیدائش 1980ہے ۔ مکیش کمار چاولہ نے 1992میں کراچی سے جبکہ مکیش پنساری نے 1996میں سجاول سے میٹرک کیا۔ مکیش کمار چاولہ کی جانب سے مکیش کمار پنساری کی جامشورو یونیورسٹی کی ڈگری جعلسازی سے استعمال کی جا رہی ہے۔ مکیش کمار پنساری کراچی کے ایک بینک میں ملازمت کر رہا ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن میں ماسٹرز کی جعلی ڈگری پیش کرنے پر مکیش کمار چاولہ کو نااہل قرار دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More