ضلع غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے-اظہار الدین
کراچی (بزنس رپورٹر) بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کہاں رہائش پذیر عوام کو جلدازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل کے ہمراہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام جاری چھوٹے بڑے منصوبوں کی رفتار اور افسران وعملہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ہونے والے تعمیر مرمت کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجودہ افسران کو بھی پابند کیا کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو بروفت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔