ڈائو یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے فیملی میڈیسن کلینک کا افتتاح

0

کراچی (بزنس رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائسنز کے زیر اہتمام ہجرت کالونی میں دوسرے فیملی میڈیسن کلینک کا افتتاح ہوگیا، جس کی مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراٖفضل پیچوہو تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلد ہیلتھ جے پی ایم سی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکو لرڈیزیز کو صوبے کے ماتحت واپس لانے کے لئے حکومت سندھ عدالت میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے لئے ماہرین قانون سے مشاورت کر رہی ہے، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکو لرڈیزیز کا بل منظورکردیا ہے، اس کا ہیڈکواٹر سکھر میں بنایا جائے گا، جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 40میں سے 31 ٹراما سینٹر فعال ہوجائیں گے، جوکراچی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کی طرز کے ہونگے، اس موقع پر ڈائویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، پرووائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور، پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈائویونیورسٹی کے پروفیسر سید مکرم علی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فیملی میڈیسن اسسٹنٹ پروفیسر انعم ارشد بیگ، ڈائریکٹر فنانس مسٹر ندیم شکور، جویری سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدسیعد قریشی نے کہا کہ جدید دنیا میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی سب سے پیلی چیک پوسٹ فیملی میڈسن کا شعبہ ہے، پہلے ہی مرحلے پر بیماریوں کے حملے کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More