ٹیریان کے معاملے پرعمران کوجواب دینا پڑے گا-خرم دستگیر
اسلام آباد (امت نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ ٹیریان کا معاملہ اب نان ایشو نہیں ، عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان کوجواب دینا پڑے گا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بچوں کی جوتفصیلات لکھی گئی ہیں وہ درست ہیں یا نہیں ، یہ اب نا ن ایشو نہیں رہا ۔