فواد چوہدری کی کئی پارٹیاں ہیں۔نئی نوکری ڈھونڈیں۔ پی پی وزرا

0

کراچی(خبرایجنسیاں)سندھ حکومت کے وزرا اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی کئی پارٹیاں ہیں ۔ہر جگہ فٹ ہو جاتے ہیں ۔عمران خان کا سورج غروب ہو رہا ہے ۔ فواد چودھری اب نئی نوکری تلاش کریں ۔سندھ میں پی پی کے اندر فارورڈ بلاک بننے کا کوئی امکان نہیں ۔ وفاقی حکومت نے سندھ کی گیس بند کر کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔سندھ کو آئینی حق دیا جائے ۔ اتحادی بھی وفاقی وزیر کو فسادی کہہ رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے اپنے ارکان کا فارورڈ بلاک بن چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کا چہرہ ایک ہے لیکن ان کی پارٹیاں کئی ہیں، وہ ہرجگہ فٹ ہو جاتے ہیں۔ناصر شاہ نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے اپنی حمایت کےبیان کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزار کا کام صرف توجہ ہٹانا ہے، فواد چوہدری کے لیے حامد خان کا رد عمل ہی بہت ہے۔ پیپلزپار ٹیمیں فارورڈ بلاک کا امکان ہے نہ پی پی کسی سازش کا حصہ بنے گی۔مراد علی شاہ وزیراعلیٰ رہیں گے۔مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو گیس کا غبارہ قرار دیا ہے ، شاید اسی وجہ سے وفاق نے صوبے کی گیس بندکرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اگر خواہش گھوڑ بنتی تو فواد چودھری جیسے احمق سواری کرتے۔تحریک انصاف والے مراد علی شاہ کی اہلیت سے جل رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔اب تو اتحادی بھی فواد چودھری کو فسادی کہتے ہیں۔عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چودھری نیا آقا تلاش کریں اور نوکری کی فکر کریں۔سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاہ کہ فوادچودھری ایم کیوایم کی منت سماجت کرنے کراچی پہنچے، درحقیقت فارورڈ بلاک خود حکومت میں بن چکا ہے۔وزیر اعظم کا کام ٹویٹر ٹویٹر لٹل اسٹار کھیلنانہیں ، عمران خان کے 18بے نامی اکاوٴنٹس ہیں۔ عمران کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے تو پھرعلیمہ خان کی اتنی جائیداد کیسے بن گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More