وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ امت) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔