کوئی وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا- سعدرفیق

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لیگی رہنما ء خواجہ سعد رفیق کا5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ بدھ کو نیب حکام نے سخت سکیورٹی میں خواجہ سعد رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔ بعد ازاں احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ اتحاد اپنے آپ کو بچانے کیلئے نہیں بنایا گیا ، کوئی وزیراعظم اس ملک میں این آر او دینے کے قابل نہیں ، اگر ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلایا گیا تو اپوزیشن ٹف ٹائم دے گی ، این آر او کی بات احمقانہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More