رائو انوار کو رعایتیں نہیں سزا ملنی چاہئے-شیریں مزاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہئے، اس معاملے پر ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں یہ سلسلہ روکنا ہے، راؤ انوار کو دی گئی رعایتیں غلط ہیں، اسے رعایتیں نہیں بلکہ سزا ملنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی جواب دیں گے۔