جرگہ – پنچائیت آئین کی خلاف ورزی ہے – سپریم کورٹ

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے پنچایت اور جرگہ کے خلاف درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ جرگہ پنچایت پاکستان کی عالمی یقین دہانیوں کی خلاف ورزی ہے، ہرریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہرشخص کو عدالت تک رسائی دے۔33 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جرگہ کا کام کرنا آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرگہ آئین اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ جرگہ قانون کے دائرے کے اندر رہ کر فریقین کے درمیان ثالثی اور مفاہمت کا کردار ادا کر سکتا ہے لیکن کوئی بھی شخص جرگہ کے نام پر عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ علاقوں میں ہونے والے واقعات پہ نظر رکھیں اور ایف آئی آر کا اندراج کروائیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ پاکستانی شہریوں سے ہٹ کر سلوک نہیں ہو سکتا، 25 ویں ترمیم کے بعد فاٹا بھی خیبرپختونخوا کا حصہ بن گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کے پی کے حکومت 6 ماہ کے اندر پورے صوبے میں یکساں عدالتی نظام قائم کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More