پی ایس ایل فرنچائز کا چیک بائونس ہونے کا انکشاف
کراچی (خبر ایجنسی) ایک پی ایس ایل فرنچائزکا بورڈ کوفیس کی مد میں دیاگیا چیک باؤنس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب تاحال صرف ایک ہی فرنچائز نے پلیئرز فیس کی آدھی رقم جمع کرائی ہے، دیگر ٹیکس میں ریلیف کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ گورننگ کونسل میٹنگ کے دوران پی سی بی نے انکشاف کیاکہ ایک پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے دیا گیا چیک باؤنس ہوگیا اور وہ اس کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔