برطانیہ میں ہڈیوں اور خون کے کینسر سے صحت یابی کی شرح بڑھ گئی

0

لندن(امت نیوز)برطانیہ میں کینسر بالخصوص ہڈیوں اور خون کے موزی مرض میں مبتلا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ گئی۔ٹین ایج کینسر ٹرسٹ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں صدی کے ابتدائی 15 سال کے مرتب کردہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 24 برس تک کےلڑکے 84 جب کہ لڑکیاں87 فیصدتک کینسر سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئیں تاہم غریب علاقوں میں اس کے امکانات کم نظر آئے۔رپورٹ میں سن 2001 اور 2015 کے دوران 13 سے 24 سال افراد کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے۔جن سے پتہ چلا کہ اوسطاً ہر سال 2397 نوجوانوں میں کینسر ہوتا ہے۔جس کا بڑا حصہ 19 سے 24 سال کے درمیان ہے۔پانچ برس قبل ایگی کو بیس سال کی عمر میں جب وہ ناٹنگھم میں دوسرے سال کی طالبہ تھیں معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے۔چھ مہینے تک علاج جاری رہا جس کے بعد وہ ایک سال کے لیے ہسپانیہ چلی گئیں۔ اب وہ ایک مینیجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More