اورنج لائن ٹرین کے پونے 11 کروڑ روپےپنجاب پولیس کومنتقل

0

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے بجٹ سے 10 کروڑ 75 لاکھ روپے کی کٹوتی کر لی اور مذکورہ رقم پنجاب پولیس کے فنڈ میں منتقل کر دی گئی۔ کٹوتی کی جانے والی رقم اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ سے ملحقہ سڑکوں کی بحالی کے لئے مختص تھی لیکن اب یہ رقم اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سمیت پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More