اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 28.05 پوائنٹس کی کمی سے 39243.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 12 ارب 9 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 613 روپے کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 79 کروڑ 48 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 17 لاکھ 10 ہزار 710 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔