وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کافیصلہ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ بدھ کو منی بجٹ پیش کرنے کے موقع پر پارلیمنٹ آئیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر 23 جنوری کو قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بھی ایوان میں آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خود جواب دینے کا بھی اعلان کیا تھا جس پر گزشتہ عرصے میں عملدرآمد نہ ہو سکا، اب عمران خان نے ہر بدھ کو وقفہ سوالات میں جواب دینے کی خواہش کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا انتظار تھا، اپوزیشن اور حکومت میں مفاہمت کے نتیجے میں پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، لہذا وزیراعظم نے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More