لانڈھی میں مسائل حل کیلئے سماجی شخصیات کے تحت کھلی کچہری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں مسائل کے حل کے لئے سماجی شخصیات نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ایس ایس پی ملیر نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل پر پولیس افسران کو فوری احکات جاری کئے۔اس دورران شرکا پولیس کے خلاف پھٹ پڑے اور زیاتیوں پر شکایات کے انبار لگا دئیے۔واضح رہے کہ لانڈھی بھینس کالونی کے علاقے لیبر اسکوائر پانچ سو کواٹر میں سماجی رہنما ئوں کی جانب سے کھلی کچہری لگائی گئی، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اہلیان لیبر اسکوائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان یکجہتی کونسل کے رہنمائوں قاری سجاد تنولی اور مفتی عبد القادر جعفر نے بتایا کہ علاقے میں رات کے وقت بجلی جانے کے بعد ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں، جس کی روک تھام کے لیے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اقدامات کریں ۔سماجی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ روڈ کی خستہ حالی بھی جرائم پیشہ افراد کے لیے سہولت بن گئی ہے ۔سڑک کی مرمت کے لیے سندھ حکومت اور اسٹیک ہولڈرز مل کر مسئلہ حل حل کرائیں۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سید عرفان علی بہادر نے مکینوں کو یقین دہانی کرائی ئے کہ ایک ہفتہ کے اندر میں لانڈھی ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے ملاقات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 20 اہلکار قائد آباد اور سکھن کے علاقے میں لوڈشیڈنگ کے دوران گشت کریں گے ۔سڑک کی تعمیر کے لیے منتخب نمائندوں اور اسٹیک ہولڈر سے بات کروں گا۔ عوام کی خدمت کے لیے پولیس ہمہ وقت حاضر ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں عوام براہ راست شکایت کرسکتے ہیں ، جس کا ازالہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سکھن، ڈی ایس پی قائدآباد ، متعلقہ ایس ایچ اوز ، سماجی شخصیات، یونس ٹیکسٹائل کے جی ایم دائود کھتری نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More