بلاول-مراد شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا گیاوفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ وزیر قانون نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانا آئینی ذمہ داری ہے۔ وفاقی کابینہ نے دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں تمام نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔7 جنوری کو اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More