مقتول عدنان کی 5 ماہ قبل شادی ہوئی تھی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائیوں میں مقتول عدنان عرف راجو کی پانچ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، مقتولین بھائیوں کے تیسرے بھائی اشتیاق نے بتایا کہ اسے فائرنگ کی اطلاع والد امتیاز نے بذریعہ فون پر دی تھی۔جب وہ ندیم کی بیٹھک پر پہنچا تینوں افرادکی لاشیں پڑی ہوئی تھیں مقتول ندیم کے بھائی عرفان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں فائرنگ کے واقعہ کا پتہ ٹی وی چینلز دیکھ کر معلوم ہوا اور ان کا مقتول بھائی پلاٹوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا تھا۔ مقتولین بھائیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹوں نے حال ہی میں گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت شروع کی تھی اس سے قبل وہ زری کا کام کرتے تھے بیٹوں کی گزشتہ 5 سال سے ندیم سے دوستی تھی انھوں نے بتایا کہ ان کی 6 بیٹیاں 4بیٹے تھے عدنان عرف راجو کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔