پی ٹی وی کرپشن کیس میں فردجرم پر ڈاکٹرشاہد مسعود کے اعتراضات مسترد
اسلام آباد(نمائندہ امت) اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں زیر سماعت سرکاری ٹی وی کے سابق ایم ڈی و معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے فرد جرم پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے اعتراضات مسترد کردیے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود کو سخت سیکیورٹی میں کامران بشارت مفتی کی عدالت پیش کیا گیا۔ اعتراضات مسترد ہونے پر ان کے وکلاء نے استدعا کی کہ مناسب حکمنامہ جاری کردیں، ہمارے پاس آپشن ہے کہ اعتراضات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں ،عدالت نے مزید کاروائی یکم فروری تک ملتوی کردی۔