ایان علی کی 3درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں معروف ماڈل ایان علی کی 3 مختلف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے معروف ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، اس دوران کسٹم پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمہ دانستہ طور پر غیر حاضر ہے لہذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، ملزمہ 2سال ایک ماہ سے غیر حاضر ہے، ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں تو ملزمہ عدالت آجائے گی۔سماعت کے دوران ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست، مستقل حاضری سے معافی اور ایک جرم میں 2 ٹرائل کے خلاف درخواست پر بھی بحث مکمل کرلی گی جس کے بعد عدالت نے تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 23 جنوری کو سنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More