محکمہ آثار قدیمہ نے مکلی – بھنبھور میں ٹھیکیدار پر خزانہ الٹا دیا

0

ٹھٹھہ (رپورٹ: عباس علی) محکمہ آثار قدیمہ نے مکلی اور بھنبھور کے ٹھیکیدار کو 900 فیصد زائد ادائیگی کر کے خزانہ لٹا دیا، جس کا تحقیقاتی کمیٹی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے آثار قدیمہ کے تاریخی مقامات مکلی اور بھنبھور کو محفوظ کرنے کے لئے بنائی جانے والی ماحولیاتی حفاظتی دیوار، رہائشی کوارٹرز میں مبینہ طور کرپشن پر پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تعمیرات میں غیرمعیاری میٹریل کے استعمال اور پی سی ون کے برعکس ٹھیکیدار کو زائد رقم دینے کا انکشاف کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 9سو فیصد اضافی رقم جاری کی گئی، سوادو کروڑ کے ٹھیکے پر ساڑھے 18کروڑ روپے اضافی ادا کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مکلی اور بھنبھور کے ٹھیکیدار ولی اللہ بھٹو کو ٹھیکہ 2کروڑ 27لاکھ 78ہزار کا دیا گیا اور غیر قانونی طور پر ٹھیکیدار کو 20کروڑ ساڑھے 76لاکھ کی ادائیگی کی گئی مجموعی طور پر 18کروڑ ساڑھے 48لاکھ روپے اضافی ادائیگی کی گئی، مکلی وال، کنزرویشن اور کوارٹرز کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک کروڑ 68لاکھ 57ہزار کا تھاادائیگیاں 14کروڑ97لاکھ 58 ہزار کی گئیں، بھنبھور کی حفاظتی دیوار کا ٹھیکہ 21لاکھ 67ہزار کا دیا گیا، جبکہ ٹھیکیدار کو 5کروڑ 78لاکھ 91ہزار ادائیگی کی گئی جس میں پانچ کروڑ 57لاکھ 23ہزار اضافی ادائیگیاں کی گئیں تحقیقاتی رپورٹ میں صرف مکلی میں 13کروڑ 29 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کا انکشاف کیا گیا ہے، پی سی ون کے مطابق معیار کے مطابق کام بھی نہیں کیا گیا اور اس کے برعکس ادائیگی بھی کردی گئی ٹھیکہ تفویض کرنے کے کاغذات اور تکنیکی منظوری وغیرہ بھی دوران تفتیش ثابت نہیں ہوئی ہے۔ ایم بی کے تحت وصول کردہ رقم کے مطابق دیواروں میں پتھر کی گہرائی، لیولنگ، ڈریسنگ، اور کھدائی بھی نہیں کی گئی ون پوائنٹ تھری ریشو کا کوئی لیب سمپل گیج کے مطابق بھی نہیں منصوبے کے مطابق برماٹک لکڑی کا استعمال دکھا کر اسکوائر فٹ کے بل بنائے گئے جوکہ فزیبل پلان کا حصہ نہیں، نہ ہی منظوری لی گئی منصوبے میں ہائی ریٹ کی کھڑکیاں دروازے اور انتہائی ہلکے معیار کا سینیٹری سامان استعمال و نصب کرکے اعلی معیار کی تنصیب کے بل بنائے گئے منصوبے میں پلاسٹر اور فلورنگ میں ریشو کا انتہائی کم استعمال اور زمینی حقائق اس کے برعکس ثابت ہوئے ہیں رپورٹ میں آرکائیو رولز کے خلاف دروازے اور کھڑکیاں بھی ارادی طور غیرقانونی تاریخی پتھروں میں ڈرلنگ کرکے نصب کی گئیں۔ جس کے باعث مانومنٹس کو تباہ کیا گیا رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی ون کے برعکس کام کا معیار ہدایات کے برعکس اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More