حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ق لیگ وزیر کا استعفیٰ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد لیگ نے وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کام میں مداخلت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بجائے پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجا ہے۔ مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب عمار یاسر نے مؤقف اپنایا کہ میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دباؤ میں کام کرنے کا عادی نہیں، اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کر پارہا ،میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے کیے قبول کیا تھا لیکن میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، بے جا مداخلت کی وجہ سے اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کرپا رہا، جس کی وجہ سے وزارت سے استعفی دے رہا ہوں۔عمار یاسر نے استعفے میں لکھا کہ آپ نے وزارت کیلئے میرا نام تجویز کیا ،جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اپنے بیٹے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنوانا چاہتے ہیں ،جبکہ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین اپنے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی وزیر بنوانا چاہتے ہیں۔ اس لئے دونوں میں کھینچا تانی چل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More