ادویات قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے جواب طلب

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار ندیم سرور ایڈوکیٹ کی جانب سے ادویات کی قیمتو‍ں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے، انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ خلاف قانون ہے اور آرٹیکل 9 اور 38 ڈی کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان غریب ملک ہے اور حکومت کی جانب سے غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More