تحریک انصاف مظلوم بننے کیلئے حکومت خود گرانا چاہتی ہے- خورشید شاہ

0

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ امت) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے وہ خود ہی اپنی حکومت گرا کر عوام کے سامنے مظلوم بننا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان کے مقامی ہال میں سابق ضلع کونسل کے چیئرمین پیر خالد جان سرہندی کے بیٹے یوسی چیئرمین پیر احمد سعید جان سرہندی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی سید خوشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقا رعلی بھٹو، بے نظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور آصف علی زرداری کو آج تک عدالتوں سے انصاف نہیں ملا ہم جمہوریت اور معاشی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے وفاقی حکومت جھوٹے نعروں کے سلوگن سے چل رہی ہے انہیں چاہئے کہ انہوں نے جو عوام اور نوجوانوں سے وعدے کیے ہیں اسے پورے کیے جائیں ملک میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اورجلد منی بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہویت کی بقا ءکیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، خرم کریم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More