چیف جسٹس کے سوشل میڈیا اکائونٹس جعلی نکلے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے،ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاوٴنٹس جعلی ہیں۔سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کارروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More