نئی دہلی(امت نیوز) مودی سرکار نے معروف عالمی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کروڑوں کی املاک قرق کرلی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نائیک کی ممبئی اور پونے میں واقع 16 کروڑ40 لاکھ روپے کی جائیداد منی لانڈرنگ کے الزام میں قرق کی گئی ہے۔ اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ذاکر نائیک اور دیگر کیخلاف 26 اکتوبر 2017 کو فرد جرم داخل کی تھی۔ فرد جرم میں ذاکر نائیک پر دانستہ طور پر ہندوؤں اور عیسائیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔این آئی اے کی چارج شیٹ کے مطابق اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن اور ہارمنی میڈیا اس طرح کی اشتعال انگیز تقریروں کا استعمال کرتی رہی ہے، جس کیلئے ڈاکٹرذاکر نائیک کو فاؤنڈیشن اور دیگر نامعلوم ذرائع سے پیسے ملتے تھے۔