آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
لاہور(امت نیوز)آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نےسا ہیوال واقعے پرجےآئی ٹی تشکیل دےدی۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کیے جانے والےمشکوک مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل آئیجی اعجازشاہ کوسربراہ مقررکیاگیاہے۔قبل ازیں اےآئی جی ذوالفقار حمید کوجےآئی ٹی کوتحقیقاتی ٹیم کاسربراہ مقررکیاگیاتھا۔ آئی ایس آئی،ایم آئی اورآئی بی کےممبرزجےآئی ٹی میں شامل ہوں گے۔جےآئی ٹی تحقیقات کرکے3 روزمیں رپورٹ پیش کرےگی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقارحمیدکی جگہ ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ کوساہیوال واقعے کی تحقیقات کے قائم جےآئی ٹی کا سربراہ بنادیاگیاہے۔ اعجازشاہ کو سینئر افسر ہونےکےباعث جےآئی ٹی کا سربراہ مقرر کیاگیا۔ترجمان نبیلہ غضنفرکےمطابق اگر مارےگئےافرادپُرامن شہری تھےتوفائرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔