سی ٹی ڈی – مقتولین اغوا – قتل – دھماکوں میں ملوث نیٹ ورک کا حصہ قرار

0

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام نے مقابلے میں مارے جانے والے افراد کو اغواء،قتل اور دھماکوں میں ملوث نیٹ ورک کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ میں ہلاک افراد کو دہشتگردوں نے خود مارا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ٹیم نے اپنے تحفظ کے لیے جوابی کارروائی کی تاہم جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو 2 خواتین سمیت 4 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے ہلاک پائے گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔مارے گئے افراد پنجاب میں داعش کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں شامل تھے اور یہی دہشت گرد امریکی شہری وارن وائن اسٹائن اورسابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ‘یہ کارروائی فیصل آباد میں 16 جنوری کو ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے اور سی ٹی ڈی کی ٹیم ریڈ بک میں شامل دہشتگردوں شاہد جبار اور عبدالرحمان کا تعاقب کر رہی تھی’۔رپورٹ کے مطابق کل صبح معتبر ذرائع سے یہ اطلاع ملی کی وہ اسلحے اور دھماکا خیز مواد کےساتھ ساہیوال کی جانب سفر کر رہے تھے، یہ دہشت گرد چیکنگ سے بچنے کے لیے خاندان کے ساتھ سفر کرتے تھے’۔سی ٹی ڈی کے مطابق ‘دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ کردی، جس کےبعددہشتگردشاہد جبار،عبدالرحمان اوراس کاایک ساتھی موٹرسائیکل پرسوار ہوگئے جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم نےموقع سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور رائفلز سمیت دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا’۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ نیٹ ورک درجنوں قتل اور بم دھماکوں کے واقعات میں ملوث تھا، اس گروہ کا ایک کارندہ ذیشان جاوید ساہیوال میں مارا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی عدیل حفیظ فیصل آباد میں مارا گیا تھا۔ یہ لوگ ملتان میں آئی ایس آئی کے تین افسران اور فیصل آباد میں ایک پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھے۔ترجمان کے مطابق ‘ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی، جو کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا،جبکہ عدیل فیصل آباد آپریشن میں ہلاک ہوا تھا’۔قبل ازیں ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کار میں اغوا کار سوار تھے جبکہ 3 بچوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے افراد دہشت گردوں کے سہولت کار تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا اور تین بچے بھی بازیاب کروائے گئے۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے کے لگ بھگ ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More