صدراتی ایوارڈ یافتہ اداکار گلاب چانڈیو سپرد خاک
نواب شاہ (نمائندہ امت) صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز اداکار گلاب چانڈیو کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا۔ جنازے میں معززین شہر اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 61 سالہ گلاب چانڈیو نے تین سو سے زائد سندھی، اردو ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ان کے مشہور ڈراموں میں دیواریں، رانی مٹی کے آدمی، چاند گرہن، نوری جام تماچی شامل تھے، گلاب چانڈیو نے سب سے پہلے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے سے کام کا آغاز 1980ء سے کیا اور اپنے پہلے ڈرامے سے ہی مقبول ہوگئے اور ٹیلی ویژن اسکرین پر چھا گئے اور پھر سندھی اردو ڈراموں سمیت کئی فلموں میں بھی کام کیا۔ گلاب چانڈیو کی بہترین اداکاری پر حکومت پاکستان نے انہیں 2015میں صدراتی ایوارڈ سے نوازا۔ گلاب چانڈیو نے دو بیٹے اور تین بیٹاں سوگوار چھوڑی ہیں گلاب چانڈیو کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شہمیر چانڈیو میں ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے مداحوں شہریوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔