کوہستان میں چائنا غضوبہ کمپنی کےملازمین سراپا احتجاج بن گئے
کوہستان (نمائندہ امت)کوہستان 4320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی چائنا غضوبہ کمپنی کے ملازمین اپنی ہی کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے کچھ دن پہلے داسو سٹی کے قریب زیرو پوئنٹ پر پیش آنے والی لرز خیز واقع 8افراد کے شہادت کے بعد واپڈا اور ضلعی انتظانیہ نے داسو ڈیم پہ کام کرنے والے تمام چائینہ کمپنیوں کو اس واقع پہ تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا تھا غضوبہ کمپنی کے ملازمین تین روزہ سوگ کے اختتام پر حسب معمول جن میں لیبر،ڈرائیور،ویلڈر،سویپر سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ ان کو کہا گیا کہ آپ کے تنخواہیں بابت سوگ کاٹ دیا جائیگاجس پر مزکورہ ملازمین نے کمپنی میں کام کرنے سے مکمل بائیکاٹ کیا اور کمپنی کے خلاف شدید احتجاج کیاگیاجس سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کاکام متاثررہا احتجاج کی صورت میں واپڈا کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ملازمین وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یہ احتجاج مطالبات منظوری تک جاری و ساری رہے گاچائینہ غضوبہ کمپنی نے ملازمین کے مطالبات پورے نہیں کئے تو شاہراہ قراقرم کو مکمل بلاک کیا جائے گاجب کہ غضوبہ کمپنی کا موقف ہے کہ وہ بابت سوگ کی چھٹیوں کی تنخواہ دینے کا پابند نہیں ہے جس سے ملازمین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑگئی ملازمین نے کام سے بائیکاٹ اور احتجاج کو جاری وساری رکھنے کا اعلان کیااور کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔