مصری ارب پتی کی 1 لاکھ گھرتعمیرکرنےکی پیشکش

0

اسلام آباد(امت نیوز) عرب میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کےلئے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے، عرب نیوز نے کہا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More