ڈیرہ میں فائرنگ-تیزدھار آلے سے2قتل

0

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ امت) گلوٹی اورکھتی کے قریب فائرنگ اورتیزدھار آلے سے دوافرادقتل کردیئے گئے۔پولیس نے ان واقعات کی تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں گلوٹی میں خالی زمینوں میں زخمی شخص کی اطلاع پریارک پولیس موقع پر پہنچی توایک شخص جس کی گردن تیزدھار آلے سے کٹی ہوئی تھی شدید زخمی حالت میں موجودتھا۔پولیس نے زخمی شخص کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا نام نیازمحمد ولدجمک سلیمان خیل سکنہ ہرنولی موڑمیانوالی ہے ۔یارک پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلی ہے۔اسی طرح تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کوکھتی کے قریب امین اللہ نامی شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس کوفائرنگ سے قتل کیاگیاتھا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر اس واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More