اطالوی بحریہ نے 2درجن لیبیائی تارکین وطن کو بچالیا-3 ہلاک
میلان(امت نیوز) اطالوی بحریہ کے ریسکیو آپریشن میں 2 درجن لیبیائی تارکین کو بچالیا گیا، ربڑ کی کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں- عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ اٹلی کے قریب سمندر میں پیش آیا، جہاں بہتر مستقبل کیلئے یورپ جانے والے تارکین وطن ربڑ کی کشتیوں میں اٹلی کی جانب جا رہے تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کی وجہ سے ربڑ کی کشتیاں الٹ گئیں اور اس میں سوار افراد ڈوبنے لگے، اس موقع پر اطالوی بحریہ کے ہیلی کاپٹر انہیں دیکھ کر فوری مدد کیلئے پہنچا اور قریبی موجود ایک اور بحری جہاز کو بھی بلالیا،جس نے سمندر سے 2 درجن تارکین وطن کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پانی سے 3 لاشیں بھی نکالی ہیں، جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔