شرعی عدالت سود خاتمے کے معاملے پر لیت و لعل کر رہی ہے- حافظ عاکف سعید

0

کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کا سود کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لینا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ جب تک متبادل نظام نہیں آجاتا سود کو ختم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کا یہ کام نہیں۔ عدالت کا کام صرف یہ دیکھنا ہے کہ کون سا قانون خلاف شریعت ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کو یہ کیس 2002 میں ریمانڈ ہوا تھا اور 2013 سے باقاعدہ سماعت کا آغاز ہوا، مگر ابھی تک وہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کو سود کے معاملے میں اپنی آئینی شرعی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More