رسول پاکؐ نے حضرت فاطمہؓ کی سیرت کو خواتین کیلئے مشعل راہ قرار دیا- عون نقوی

0

کراچی (پ ر) عالم دین اور خطیب علامہ عون نقوی نے کہا کہ رسول اکرمؐ نے حضرت فاطمہ زہرہؓ کی سیرت کو خواتین کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ یہ بات انہوں نے گلستان جوہر جعفر طیار سوسائٹی ملیر، محمود آباد، کھارادر اور دیگر مقامات پر منعقدہ ایام فاطمہؓ کی مجالس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرمؐ نے اپنی دختر کو خواتین کیلئے مشعل ہدایت قرار دیتے ہوئے آپ کی سیرت کو نمونہ عمل کہا۔ آپؐ نے مزید کہا کہ فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، اس کو رنجیدہ کرنے والے اللہ اور رسولؐ کے دوست نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مجالس کے اجتماعات اور علما و ذاکرین کو تحفظ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More