اسٹیٹ بینک رپورٹ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے- مرتضیٰ وہاب
کراچی (پ ر) مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا شوشہ چھوڑ کر پی پی وزرا سے استعفے طلب کئے جاتے تھے، مگر اب تحریک انصاف کے18 اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دی جا رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی منافقانہ پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسکول کی گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی تنصیب کے معاملہ کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ حادثات سے بچائو کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان بھی خسارے میں نہ رہیں حکومت درمیانی راستہ نکالنے کا جائزہ لے رہی ہیں۔