وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ ہیں-افتخاردرانی
اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہےکہ وزیراعظم ساہیوال واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ بھی ہیں اور فکرمند بھی،انہوں نے فی الفور تحقیقات کراکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔افتخار درانی نے کہا کہ بچوں والا معاملہ انتہائی دردناک ہے، لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کا جلد نتیجہ سامنے آئے گا، واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پولیس کی طرح پنجاب میں بھی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جو لوگ بہتر پرفارم نہیں کررہے یا جن کے ماضی داغدار ہیں ان کی نشاندہی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریفارمز بھی آجائیں گی اور پولیس بہتری کی جانب گامزن ہوجائے گی۔