15 ادارےاین آئی ایچ کے ساڑھے 41 کروڑکے نادہندہ

0

اسلام آباد(اویس احمد) پولی کلینک ہسپتال، ٹی بی،ایڈز،ملیریااور حفاظتی ٹیکوں کےپروگرام سمیت 15 ادارےقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کےساڑھے41 کروڑروپےسےزائدکےنادہندہ نکلے،این آئی ایچ حکام ادارےکی واجب الادارقوم کی وصولی میں ناکام رہے ہیں۔’’امت‘‘ کو موصولہ دستاویزات کے مطابق یہ رقوم لیزشدہ عمارتوں اورکرائےپردی گئی عمارات کی مدمیں واجب الادا ہیں۔این آئی ایچ حکام کی نااہلی کے باعث یہ رقوم برقت وصول نہیں کی جاسکیں جس کے باعث ان اداروں کےذمہ واجب الادا رقوم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ادارےکاموقف ہےکہ وہ متعلقہ اداروں سے یہ رقوم وصول کرنےکےلیےمسلسل کوشاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کےقومی پروگرام (ای پی آئی) کے ذمہ ایک کروڑ72لاکھ37ہزار روپےسےزائدکی رقم واجب الادا ہے، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کےذمہ 4کروڑ 27 لاکھ 22ہزار روپےسےزائد، نیشنل ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرام کےذمہ ایک کروڑ66لاکھ روپے سے زائد، ڈائریکٹوریٹ آف ملیریاکنٹرول کے ذمہ 2کروڑ 37 لاکھ 47ہزارروپےسےزائد،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ذمہ 3کروڑ32لاکھ روپے، نیشنل کنٹرول لیبارٹری فار بیالوجیکل کےذمہ 85لاکھ20ہزار روپے، نابینا پن کی روک تھام کے ادارے(پی سی بی) کے ذمہ 62لاکھ 66 ہزار روپے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ذمہ 4کروڑ 89لاکھ 60ہزار روپے سے زائد، پاکستان نرسنگ کونسل کے ذمہ 64لاکھ64ہزار روپے، فیڈرل ڈرگ سرویلنس لیبارٹری 37لاکھ95ہزار روپے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے ذمہ 15لاکھ 31ہزار روپے، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے ذمہ 2لاکھ 67ہزار روپے، فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ذمہ 7کروڑ42لاکھ 21ہزار روپے سے زائد، پولی کلینک ہسپتال کے ذمہ 13کروڑ19لاکھ90ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ اسی طرح فیلڈ ایپیٹمالوجی اینڈ لیب ٹریننگ پروگرام کے ذمہ 7کروڑ42لاکھ 21ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More