سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت نمونیا سے مزید 3 بچے لقمہ اجل
مٹھی(نمائندہ امت)تھر میں غذائی قلت اور امراض کے باعث معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔گزشتہ سول اسپتال میں غذائی قلت اور نمونیا کے باعث مزید 3 بچے لقمہ اجل بن گئے جن میں8ماہ کاشاہ زیب ولد روشن ،دو ماہ کا آدم رند اور گنیش میگھواڑ کا نومولود شامل ہیں ۔ رواں ماہ بچوں کے ہلاکتوں کی تعداد43ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے دعووں کے باوجود تھر میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے ۔