سانحہ ماڈل ٹاؤن اورساہیوال میں فرق کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دے گا-محمود الرشید
لاہور (امت نیوز) صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہاہے کہ اگر سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے بعد جرم ثابت ہواتو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی تاہم کوئی وزیر استعفیٰ نہیں دے گا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر سانحہ ساہیوال میں جے آئی ٹی کی تفتیش کے بعدجرم ثابت ہوجاتاہے تو ذمہ داروں کوسزا ملے گی، کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا کیونکہ اس معاملہ پر کسی کو مستعفی نہیں ہوناچاہئے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال میں فرق ہے، وہاں دن دیہاڑے حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا ۔