سانحہ ساہیوال کیخلاف پنجاب بار کونسل کا آج صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان
لاہور( این این آئی) پنجاب بار کونسل نے ساہیوال واقعہ کیخلاف آج پیر کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کے مطابق ساہیوال میں پیش آنیوالے واقعہ کیخلاف آج پیر کے روز ہڑتال کی جائیگی او روکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔ بار ایسوسی ایشنوں میں واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔