سہیلیوں کومناتے مناتے اریبہ خود ہمیشہ کیلئے روٹھ گئی
لاہور( این این آئی)13سالہ اریبہ اپنی سہیلیوں کو مناتے مناتے خودہمیشہ کے لیے روٹھ کرچلی گئی۔شادی پر بورے والا جانے سے پہلے اپنی سہیلی سے ہونے والے آخری رابطے کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس میں اس نے اپنی سہیلیوں کو کسی بات پر منانے کی بات کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق معصوم اریبہ نے ا پنے آخری رابطے میں کہا ہیلو اقرا ء تم کیسی ہو ،امید ہے تم ٹھیک ہو گی ، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو۔ صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاؤں گی۔ تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ آپ ایسی بات کرو گی۔ اریبہ نے کہا اقرا ء پلیز جنت کو بھی منا لو،اس کو بتاؤ کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔