پی ایس ایل6 کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے-احسان مانی

0

اسلام آباد(خبر ایجنسی) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل 6کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی یقین دہانی کرادی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہم تمام ملکوں کے بورڈز سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز اور لیوک رونکی سمیت غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کو تیار ہیں،ہمیں پوری امید ہے کہ جو بھی کھلاڑی ایک مرتبہ یہاں کھیلنے کیلئے آیا بار بارآنے کی خواہش ظاہر کرے گا۔انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ 3 سال سے پی ایس ایل ایک کامیاب ایونٹ کے طور پر پہچان بن چکا ہے، گزشتہ ایڈیشن کے5میچز پاکستان میں ہوئے، اس بار8ہوںگے، اگلے سال آدھے میچز ملک میں منعقد کرانا چاہتے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More