سری لنکن نووان پرادیپ ٹیسٹ سیریز سے باہر
کولمبو (ایجنسیاں) سری لنکن فاسٹ بالر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کےخلاف پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ سری لنکا کرکٹ نے پرادیپ کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گریڈ ون سٹرین کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
٭٭٭٭٭