گوادرکیلئے سرمایہ کاردوست فریم ورک تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نمائندہ امت) گوادرکیلئے سرمایہ کاردوست فریم ورک تیارکرنے کی ہدایت کردی گئی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہےکہ گوادر کو عالمی معیار کا ساحلی شہر بنایا جائے گا، جہاں شہر کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خسرو بختیار گوادر گوادر ماسٹر سٹی پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزیر برائے اطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی و دیگر حکام کی شرکت کی۔ ڈی جی گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین و پی ڈی سی پیک حسان داود نے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں گوادر کو ایک جدید و سمارٹ شہر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سرمایہ کار دوست لیگل فریم ورک و ماڈلز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی اور شہر کو ماحول دوست ، صاف و سرسبز بنانے کیلئے کئی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔خسرو بختیار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بھاری صنعتیں و آئل سٹی شہر سے دور قائم کیے جائیں اور شہر کی ترقی کو مد نظر رکھ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔