نان کوٹہ ہولڈرز کا عدالتی فیصلوں کے مطابق حج کوٹہ دینے کامطالبہ

0

لاہور(امت نیوز)آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن نے کوٹے کے حصول کیلئے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر حج آپریٹرزنے کہا کہ وزارت مذہبی امورنے 2012سے انرولمنٹ لیٹربھی جاری کیے ہوئے ہیں اس کے باوجودابھی تک حج کوٹے سے محروم ہیں اورعدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں۔وزارت صرف ہوپ کوہی نوازرہی ہے۔سپریم کورٹ کے 21اپریل 2017کے فیصلے سے بھی روگردانی کی اوراسلام آبادہائیکورٹ کے 15مارچ 2018کودیئے گئے فیصلے کے برعکس میرٹ لسٹ شائع کی۔انہوں نے کہاکہ ہماری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ 14سال سے نان کوٹہ ہولڈرزکوشفاف اوربرابری کی بنیادپر کوٹے کی تقسیم یقینی بنائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More