گولی چلانے کاحکم کس نے دیا-اہم ترین سوال

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں بعض اہم نکات جواب طلب ہیں۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ سی ٹی ڈی کو گولی چلانے کا حکم کس نے دیاتھا؟سی ٹی ڈی کا قیام 8 سال پہلے عمل میں آیا تھا اور اس کی خصوصی ذمہ داری شدت پسندی اور دہشت گردی پر نظر رکھنا قرار دی گئی تھی تاہم سر عام قتل کسی ادارے کا اختیار نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے آپریشن کو کم سے کم ڈی ایس پی یا ایس پی رینک کا افسر لیڈ کرتا ہے لیکن ساہیوال میں سب انسپکٹر صفدر نے تمام احکامات جاری کیے۔ٹیم انچارج صفدر حسین سمیت پانچ اہلکار تین اطراف سے گاڑی پر گولیاں برساتے رہے۔ سی ٹی ڈی ٹیم میں احسن ،محمدرمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر سمیت 16 افراد شامل تھے جن میں 10 بارودی اور 6 سول لباس میں ملبوس تھے۔سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے جھوٹ بھی پکڑا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کار سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ہلاکتیں ہوئیں لیکن رپورٹس اور عینی شاہدین کے مطابق کارسواروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔عام طور پر اس نوعیت کے آپریشن میں بارود برآمد کیا ہوتا ہے تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جاتا ہے لیکن سی ٹی ڈی ٹیم نے خودکش جیکٹس اور بارود کو ناکارہ بنائے بغیر ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More